منگل,  30 دسمبر 2025ء
دوسرا ٹیسٹ؛شاہین آفریدی ڈراپ ،کس کھلاڑی کوٹیم میں شامل کیا گیا؟ہیڈکوچ نے بتا دیا

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا۔شاہین آفریدی ابھی باپ بنے ہیں ہم چاہتے ہیں شاہین اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کہاکہ  عامر جمال فٹنس کلیئرنس نہیں کر پائے،فاسٹ بولر میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،ابراراحمد کو 12رکنی سکواڈ میں کنڈیشنز کو دیکھ کر شامل کیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کاکہناتھا کہ بطور ٹیم اچھے فیصلے کرنے ہوں گے،پاکستان کو کم بیک کرنا ہوگا، 12رکنی سکواڈ میں بابراعظم ،صائم ایوب، میرحمزہ شامل ہیں،اس کے علاوہ محمدرضوان، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، خرم شہزادسکواڈ میں شامل ہیں، ٹیم میں شان مسعود، مسعود شکیل، ابراراحمد، محمد علی ، سلمان علی آغا بھی شامل ہیں۔ان کاکہناتھا کہ آج پچ نہیں دیکھی، کل صبح کنڈیشنز دیکھیں گے،کبھی نہیں کہا کہ پاکستان کو آسٹریلیا کی طرح کھیلنا ہے۔

مزید پڑھیں: فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے گھر بیٹے کی ولادت

مزید خبریں