ڈھاکا(روشن پاکستان نیوز)بنگلا دیش کے کرکٹر شکیب الحسن پر ڈھاکا میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن پر گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام ہے۔
بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتول کے والد نے جمعرات کو ڈھاکا کے تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کروایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر شکیب الحسن کو سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔