بدھ,  15 جنوری 2025ء
منی لانڈرنگ؛ مونس الہٰی سمیت 6 ملزمان کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک کرنیکا حکم

لاہور(روشن پاکستان نیوز)اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں چوہدری مونس الہٰی سمیت چھ اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

جج تنویر احمد شیخ نے ایف آئی اے کے چالان پر سماعت کی۔ اشتہاری ملزمان میں فرست علی چھٹہ، امتیاز علی شاہ، مونس الہٰی ،عامر سہیل، عامر فیاض شامل ہیں۔

عدالت نے اشتہاری چھ ملزمان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے جبکہ مونس الہٰی اور صغیم عباس کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا۔

قصور میں واقع مونس الہٰی کی 26 کینال سے زائد اراضی بھی منجمد کر دی گئی جبکہ مونس الہٰی کے نام پر گلبرگ میں واقع ایک پلاٹ اور ایک گھر بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹس طلب کرتے ہوئے کارروائی 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں