راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز )آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او سید خالد ہمدانی کا کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی، آر پی او اور سی پی او نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں۔
آر پی او اور سی پی او نے پوائنٹ وائز ڈیوٹی چیک کی اور افسران و اہلکاروں سے بات چیت کی، آر پی او اور سی پی او نے فول پروف سیکورٹی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کے لئے ڈیوٹی پر موجود افسران کو ہدایات دیں۔تفصیلات کے مطابق آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او سید خالد ہمدانی نے کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی، آر پی او اور سی پی او نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں، آر پی او اور سی پی او نے پوائنٹ وائز ڈیوٹی چیک کی اور افسران و اہلکاروں سے بات چیت کی۔
آر پی او اور سی پی او نے فول پروف سیکورٹی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کے لئے ڈیوٹی پر موجود افسران کو ہدایات دیں ،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ پاک۔بنگلہ دیش کرکٹ میچ کی سیکورٹی کے لئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، تمام سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، 4500 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک فرائض سر انجام دے رہے ہیں،شہریوں کی سہولت کے لئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے جسے سی ٹی او راولپنڈی خود مانیٹر کر رہی ہیں۔
آر پی او بابر سرفراز الپا کا کہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس کرکٹ میچز کی بہترین سیکورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، راولپنڈی میں کرکٹ شائقین اور ٹیموں کے لئے محفوظ اور پر سہولت ماحول کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔