اتوار,  15  ستمبر 2024ء
شراب سپلائر کے خلاف اہم کاروائی،ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)واہ کینٹ پولیس کی شراب سپلائر کے خلاف اہم کاروائی،شراب فروش گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد۔

تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش ارجمند عرف سنی کو گرفتا رکرلیا، ملزم سے 50 بوتل شراب، اور 03 گیلن میں 60 لیٹر شراب برآمد ہوئی،ملزم سے 50 خالی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او واہ کینٹ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News