منگل,  30 دسمبر 2025ء
پاکستان،بنگلہ دیش کرکٹ میچز،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 03 روزہ پریکٹس سیشن،موثر سیکورٹی انتظامات

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز )پاکستان – بنگلہ دیش کرکٹ میچز،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 03 روزہ پریکٹس سیشن،راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی انتظامات۔

راولپنڈی پولیس کے 1700سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے350 سے زائد ٹریفک پولیس کے افسران بھی تعینات کیے گئے ہیں،کرکٹ ٹیموں کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، روٹ اور سٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں گے۔

کرکٹ سٹیڈیم اور گردونواح میں ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور ضلعی پولیس کی خصوصی ٹیمیں گشت کریں گی، شہریوں کی سہولت کے لیے مربوط ٹریفک پلان مرتب کیا جارہا ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ پاک، بنگلہ دیش کرکٹ میچز کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

مزید خبریں