بدھ,  31 دسمبر 2025ء
سوریا کمار کی کپتانی میں بھارت کے نئے دور کا جیت سے آغاز، سری لنکا کو شکست

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سوریا کمار یادیو کی کپتانی میں بھارتی ٹیم کے نئے دور کا جیت سے آغاز ہوگیا، پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ گزشتہ روز پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ بھارت نے سری لنکا کو 43 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کرلی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 213 رنز بنائے۔ کپتان سوریا کمار یادیو 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، رشبھ پنٹ 49 اور یاشیوی جیسوال نے 40 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس کا پہلا اور دوسرا گولڈمیڈل کس کس ملک نے جیتا؟دیکھیں

سری لنکا کی طرف سے فاسٹ باؤلر پتھی رانا نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار بھارتی سورماؤں کو پویلین واپس بھیجا۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 170 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، بلے باز پاتھم نسانکا 79 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ بھارتی گیند بازوں میں ریان پِٹیل نے تین، ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں