اتوار,  08  ستمبر 2024ء
ایک اننگز میں 42 بائی رنز ، زمبابوین وکٹ کیپر نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) زمبابوے کے وکٹ کیپر کلائیو مڈانڈے نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کروا لیا۔

پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کیلئے آئرلینڈ کا دورہ کرنے والی زمبابوین ٹیم کے وکٹ کیپر نے 90 سالہ قبل انگلینڈ کے لیس ایمز کا ناپسندیدہ ریکارڈ توڑ دیا۔

آئرلینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ کے پہلے روز زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 210 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، جواب میں آئرلینڈ نے 250 رنز بنائے ، اسی طرح آئرش ٹیم کو 40 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

اس ٹیسٹ میچ کے این اننگز میں کلائیو مڈانڈے نے 42 بائیز کے رنز لٹائے، زمبابوین کیپر وکٹ کے پیچھے بالز کو پکڑنے میں ناکام رہے ، ناقص وکٹ کیپنگ نے ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنایا، ڈیبیو کرنے والے مڈانڈے بیٹنگ میں صفر پر پویلین لوٹے تھے۔

مزید پڑھیں: ویمن ایشیاکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی

اس سے قبل 1934 میں انگلینڈ کے لیس ایمز نے اوول کے ایک ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 327 کے مجموعی اسکور میں 37 بائیز کے رنز دیئے تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News