اتوار,  08  ستمبر 2024ء
حارث روف کی بیٹے کی پیدائش سے متعلق خبروں کی تردید

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر حارث روف نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد سے متعلق گردشی خبروں پر لب کشائی کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کھلاڑی نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے تردیدی پیغام جاری کیا ہے۔

حارث روف نے اپنے بچے کی پیدائش سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے جعلی خبروں کی روک تھام کی درخواست کی ہے۔

حارث روف نے بیٹے کی پیدائش سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میرے بچے کی پیدائش کے بارے میں چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں، جعلی خبروں کو پھیلانے اور ان پر یقین کرنے سے گریز کریں، میری ذاتی زندگی کے بارے میں کسی غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے چلنے والی تمام خبریں محض افواہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر حارث رؤف کے گھر بیٹے کی پیدائش سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں، جس پر ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔

واضح رہے کہ حارث رؤف اور ان کی دیرینہ دوست مزنا مسعود ملک دسمبر 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے جبکہ ان کی شادی کی تقریبات جولائی 2023 میں ہوئیں تھی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News