اتوار,  08  ستمبر 2024ء
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ، کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار

دبئی (نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔

آئی سی سی نے بدھ کو ٹیسٹ فارمیٹ کی تازہ رینکنگ جاری کی جس میں بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن موجود ہیں۔ انگلینڈ کے جوروٹ کا دوسرا، ہیری بروک کا تیسرا نمبر ہے، بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔

ٹاپ ٹین بولرزکی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، بولرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر روی چندرن ایشون براجمان ہیں۔ انگلینڈ کے کرس ووکس چار درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبر پر آ گئے۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News