جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
ویمنز ایشیا کپ ،پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

دمبولا(روشن پاکستان نیوز) ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اتوار کو پاکستان نے ویمنز ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔

پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، نیپال کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بناسکی۔

جواب میں پاکستان نے نیپال کا 109 رنز کا ہدف 11.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

گل فیروزہ 57 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پویلین لوٹیں جبکہ منیبہ علی 46 رنز اور طوبیٰ حسن 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بولنگ کرتے ہوئے نیپال کو 108 رنز تک محدود رکھا، پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال نے 2 اور فاطمہ ثنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

مزید خبریں