ہیوسٹن (روشن پاکستان نیوز)پاکستان کے دو کھلاڑیوں حمزہ خان اور عبداللہ نواز نے امریکا میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے پری کوارٹر فائنل میں مصر کے کھلاڑیوں کو شکست دی۔
ہیوسٹن میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان کے حمزہ خان کا مقابلہ مصر کے مروان عسل سے تھا۔
48 منٹ جاری رہنے والے اس میچ میں حمزہ خان نے تین ایک سے فتح حاصل کی۔
مروان کیخلاف حمزہ کی جیت کا اسکور 6-11، 8-11 ، 10-12 اور7-11 رہا۔
پاکستان کے عبداللہ نواز نے بھی اپنے پری کوارٹر فائنل کے میچ میں مصر کے عمر اعظم کے خلاف فتح سمیٹی۔
عبداللہ نواز نے پہلا گیم ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے تین ایک سے کامیابی حاصل کی۔ عمر اعظم کیخلاف عبداللہ کی جیت کا اسکور 11-8، 9-11، 8-11 اور 10-12 رہا۔