میامی(روشن پاکستان نیوز) ورلڈ چیمپیئن ارجنٹائن کوپا امریکا کا بھی فاتح بن گیا، ارجنٹائن نے کولمبیا کو ایک صفر سے شکست دے دی۔
ارجنٹائن نے کوپا امریکا جیتنے کا اعزاز 16 بار اپنے نام کیا، فائنل میچ امریکی ریاست میامی کے ہارڈ راک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
میچ کے دوسرے ہاف میں ورلڈ چیمپیئن ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی زخمی ہو گئے لیکن ان کی ٹیم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دونوں ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کر سکیں۔
جس پر دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا، کھیل کے 112 ویں منٹ میں کوپا امریکہ کے ٹاپ اسکورر لاؤٹارو مارٹینز نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلا دی۔اس طرح فائنل میں کولمبیا کو ایک صفر سے شکست ہوئی۔
مزید پڑھیں: فٹبال ایشیئن کپ 2025 میں پاکستان ویمنز ٹیم کی شمولیت کا اعلان کر دیا
اس جیت کے بعد ارجنٹائن وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے لگاتار دو کوپا امریکا اور ان کے درمیان ورلڈ کپ جیتا ہے۔ اس طرح ارجنٹائن کوپا امریکا ٹرافی کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا اور اس نے مسلسل تیسرا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ بھی اپنے نام کیا۔