پیر,  08 جولائی 2024ء
پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کی تفصیلات جاری کردیں

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کی تفصیلات جاری کردیں

پی سی بی جانب سے جاری تفصیلات کےمطابق پاکستان میں21 سال میں پہلی بار سہ فریقی ون ڈے سیریزبھی ہوگی،نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقہ سہ فریقی سیریز کیلئے فروری میں پاکستان آئیں گے،سہ فریقی ون ڈےسیریز کےتمام میچ ملتان میں کھیلےجائیں گے۔

پی سی بی کےمطابق پاکستان ہوم گراؤنڈ پربنگلہ دیش،انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے سات ٹیسٹ میچزبھی کھیلے گا،ٹیسٹ میچز کراچی راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم آئندہ ماہ 2ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان آئے گی، پہلا ٹیسٹ21 تا 25اگست تک راولپنڈی میں ہوگا،دوسرا ٹیسٹ30 اگست تا 3ستمبرکراچی میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی ٹیم اکتوبرمیں3ٹیسٹ میچز کیلئےپاکستان کا دورہ کرے گی،پہلا ٹیسٹ 7اکتوبر،دوسرا15اکتوبر اور تیسرا24اکتوبر سےشروع ہوگا،ویسٹ انڈیزکی ٹیم 2 ٹیسٹ میچزکیلئے جنوری میں پاکستان آئے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News