جمعه,  05 جولائی 2024ء
ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے ’سعودی عرب 2‘ کو شکست دی

ریاض(روشن پاکستان نیوز)سنوکر چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے سعودی عرب 2 کو شکست دے دی۔

سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں ہونے والے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے شاندار آغاز کیا۔

ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم اسجد اقبال اور اویس منیر پر مشتمل ہے جنہوں نے سعود عرب 2 کیخلاف پہلے میچ میں 3 ۔ 0 سے کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم دوسرے میچ میں آج میانمار سے مقابلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں سعودی عرب کی 3 ٹیموں سمیت 18 ٹیمیں شریک ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News