منگل,  22 اکتوبر 2024ء
کوئی بیمار ہوگیا ہے جس کی سرجری کرنی ہے؟ شاہین کا محسن نقوی کے بیان پر ردِ عمل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم کی سرجری سے متعلق وہ کچھ نہیں جانتے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی بات کروں گا کہ میں جتنی چیزوں کو درست کرسکتا ہوں، کروں۔ ٹیم کی بات اس لیے نہیں کروں گا کیونکہ ٹیم ہر کھلاڑی پر انحصار کرتی ہے، اگر میں اچھا ہوں تو میری ٹیم بھی اچھی ہوگی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے سرجری والے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں وہ کچھ نہیں جانتے لیکن کرکٹ میں بہت کچھ درست کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیم میں سرجری سے متعلق کچھ علم نہیں: شاہین آفریدی

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اچھی کرکٹ کھیلی، جب محنت کرتے ہیں تو رزلٹ اچھا ملتا ہے، جو ٹیم پروسس کے ساتھ آتی ہے وہ کامیاب ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں