بدھ,  03 جولائی 2024ء
ٹی 20 ورلڈ کپ کی 2 فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے بُری خبر آگئی

بارباڈوس (روشن پاکستان نیوز) سمندری طوفان کے باعث آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی 2 فائنلسٹ ٹیمیں بھارت اور جنوبی افریقا بارباڈوس میں پھنس گئیں جبکہ بارباڈوس ایئرپورٹ سمندری طوفان کے پیش نظر بند کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارباڈوس میں کیٹگری 4 طوفان بیریل کی پیشگوئی کی گئی ہے، سمندری طوفان کے پیش نظر بارباڈوس کے ائیرپورٹ کو بند کر دیا گیا، جس سے تمام آنے جانے والی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

بارباڈوس میں سمندری طوفان ہیری کون کی وجہ سے ہائی الرٹ کردیا گیا، ایئرپورٹ بند ہونے کی بنا پر ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارت اور رنر اپ جنوبی افریقا کی ٹیمیں بارباڈوس میں پھنس گئیں جبکہ میڈیا اور شائقین کی بڑی تعداد بھی بارباڈوس میں ہی پھنس کر رہ گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ دوسرا شدید ترین طوفان بتایا جا رہا ہے، بارباڈوس میں کرفیو جیسی صورتحال ہے کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے اگلے چند گھنٹوں میں ساحل سے ٹکرانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بارباڈوس میں ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، بھارتی ٹیم ہوٹل کے اندر موجود ہے اور ہوٹل کا اسٹاف بھی بہت کم تعداد میں موجود ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اسکواڈ کو قطاروں میں لگ کر کھانا لینا پڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ چارٹرڈ فلائٹ کے بھی انتظامات کر رہا ہے تاہم صورتحال ائیرپورٹ کھلنے پر منحصر ہے، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کے لائحہ عمل کا کسی کو علم نہیں۔

مزید پڑھیں: کرکٹر محمد عثمان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News