جمعه,  13 دسمبر 2024ء
ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت اور جنوبی افریقہ کا فائنل آج کھیلا جائیگا

بارباڈوس(روشن پاکستان نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان  بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہیں۔

ورلڈ کپ فائنل کے دلچسپ ہونے کا امکان ہے، جبکہ موسم بھی کروٹیں لے رہا ہے اور بارش بھی مداخلت کیلئے تیار ہے۔

بارش کی صورت میں اتوار کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے تاہم اس دن بھی بارش کا امکان ہے۔

اگر دونوں دن میں میچ مکمل نہ ہوا تو دونوں ٹیمیں بغیر ہارے ٹرافی کی حقدار قرار پائیں گی۔

واضح رہے کہ بھارت نے تیسری مرتبہ فائنل میں رسائی حاصل کی ہے، 2014 کے فائنل میں اسے سری لنکا نے شکست دی تھی، بھارت 2007 کے پہلے ورلڈ کپ کا فاتح بنا تھا۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ورلڈ کپ کے فائنل میں یہ پہلی انٹری ہے۔

مزید خبریں