منگل,  23 جولائی 2024ء
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل بھارتی ٹیم مکمل آرام کرے گی

بارباڈوس(نیوزڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کیلئے انڈین ٹیم بارباڈوس پہنچ گئی۔

انڈین کرکٹ ٹیم گیانا میں سیمی فائنل جیتنے کے بعد بارباڈوس روانہ ہوئی تھی جہاں اب وہ فائنل سے قبل مکمل آرام کرے گی۔

بھارتی کرکٹرز کا فائنل سے قبل آج کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ ٹیم نے فائنل میچ سے پہلے ہونے والی پریس کانفرنس بھی ایڈوانس میں کرلی۔

بھارتی ٹیم کی فائنل سے قبل کی ایمبارگو پریس کانفرنس رات 9 بجے جاری ہوگی، آئی سی سی نے ٹیموں کو مسلسل سفر اور تھکاوٹ سے بچنے کیلئے ایمبارگو پریس کانفرنس کا آپشن دیا تھا۔

دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم کا فائنل سے قبل آج آپشنل پریکٹس سیشن ہوگا اور ٹیم کینسنگٹن اوول میں پریکٹس سے قبل پریس کانفرنس کرے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کل جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان ہوگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News