هفته,  28  ستمبر 2024ء
بابر اعظم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔

بابر اعظم ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں شرکت کے بعد گزشتہ روز امریکا سے واپس وطن پہنچے تھے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم پہلے ہی مرحلے 2 میچز ہارنے کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیم کے ہمراہ تو وطن نہیں لوٹے البتہ ایک روز قبل لاہور پہنچے اور اب ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔

بابر اعظم نے این سی اے میں 2 گھنٹے تک ٹریننگ کی، اس دوران اُن کا فوکس فزیکل ٹریننگ پر رہا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News