هفته,  28  ستمبر 2024ء
انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں 43 رنز بن گئے

لندن(روشن پاکستان نیوز)کاؤنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں 43 رنز بن گئے۔ لیسٹر شائر اور سسکس کے میچ میں اولی رابن سن نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کروادیا۔

اولی رابن سن کے اوور میں تین نو بالز بھی شامل تھیں۔ لوئیس کمبر نے اولی رابن سن کے اوور میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ ایک سنگل بھی لیا۔

اوور میں تین نو بالز کے چھ رنز بھی بیٹنگ ٹیم کو ملے۔ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں نو بال کے دو رنز کا قانون ہے۔

یہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا مہنگا ترین اوور ہے۔

1990 میں نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک سیزن میں رابرٹ وینس نے 23 گیندوں کے اوور میں 77 رنز دیے تھے۔ رابرٹ وینس کے اوور میں 17 نو بالز شامل تھیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News