هفته,  28  ستمبر 2024ء
نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، سوریا کمار سے پہلی پوزیشن چھن گئی، بابر و رضوان کی بھی تنزلی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی،سوریا کمار سے پہلی پوزیشن چھن گئی، ٹریوس ہیڈ اور راشد خان کی بڑی چھلان، بابر و رضوان کی تنزلی ہو گئی۔

بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو سے ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون پوزیشن آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے چھین لی، وہ چار درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر آ گئے۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سوریا کمار یادیو دسمبر 2023ء سے نمبر ون بیٹر تھے، سوریا کمار بیٹنگ ریکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے پر ہیں۔

پاکستان کے بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے جبکہ محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں،ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس 10ویں اور افغانستان کے رحمان اللہ گرباز 11 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بالرز میں میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے نمبر پر ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان 2 درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، سری لنکا کے وانندو ہسارنگا تیسری اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی چوتھی پوزیشن ہے۔

مزید پڑھیں: کرکٹ میں ’ڈی ایل ایس‘ کے شریک موجد فرینک ڈک ورتھ انتقال کرگئے

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا دوبارہ نمبر ون پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ افغانستان کے محمد نبی دو درجے ترقی کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، بھارت کے ہاردیک پانڈیا چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News