هفته,  29 جون 2024ء
افغان وزیر خارجہ کا راشد خان سے رابطہ، ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد

کابل(روشن پاکستان نیوز) افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں عمدہ پرفارمنس دیتے ہوئے افغانستان ٹیم سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں گروپ 1 کے اہم میچ میں دو روز قبل آسٹریلیا اور آج بنگلادیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

اس سلسلے میں افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور بتایا گیا کہ وزیر خارجہ امیر خان متقی اور

مزید پڑھیں: عثمان خواجہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پرفارم نہ کرنے کی وجہ بتادی

راشد خان کے درمیان بنگلادیش کے خلاف میچ کے بعد رابطہ ہوا۔ وزیر خارجہ نے ٹیم کےکپتان کو سیمی فائنل تک رسائی پر مبارکباد دی۔
امیر خان متقی نے راشد خان اور افغان ٹیم کےلیے مزید کامیابیوں کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News