نیویارک(روشن پاکستان نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے 21ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار رنز سے ہرا دیا۔
نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
گزشتہ میچز کی طرح نیو یارک کی وکٹ اس میچ کی پہلی اننگز میں بھی بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب بنی رہی۔
جنوبی افریقہ بیٹرز ابتدا میں تو سنبھل نہ سکے اور بنگلہ دیش کی عمدہ بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے جہاں اسکی 4 وکٹیں 23 رنز پر ہی گر گئیں۔
ایسے میں ڈیوڈ ملر اور ہینرک کلاسین نے 79 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کے ٹوٹل کو اس مشکل وکٹ پر 100 سے زائد لے جانے میں مدد کی۔ کلاسین 46 اور ملر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3، تسکین احمد نے 2 جبکہ رشد حسین نے ایک وکٹ لی۔
جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 109رنز بناسکی.