پیر,  16  ستمبر 2024ء
ورلڈ کپ پاک بھارت میچ کے لیےراولپنڈی میں آئی سی سی فین پارک کا قیام

راولپنڈی(اصغر علی مبارک)ورلڈ کپ ٹی 20 ٹی پاک بھارت میچ کے لیےراولپنڈی میں آئی سی سی فین پارک قائم کردیا گیا ہے۔ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا لیکن 11 ہزار کلو میٹر دور راولپنڈی میں موجود شائقین کرکٹ بھی اپنے شہر کے اسٹیڈیم میں اس میچ کا مزہ لیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی20 ورلڈکپ میں 9 جون کو پاک بھارت مقابلے کے دوران راولپنڈی میں فین پارک بنانے کا اعلان کیا تھا۔
آئی سی سی کی جانب سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران مختلف میچز کے لیے 5 ممالک میں 9 فین پارک بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جو ہر میچ سے 90 منٹ پہلے شائقین کرکٹ کے لیے کھول دئیے جائیں گے، یہ فین پارک راولپنڈی، نئی دہلی، برمنگھم، جوہانسبرگ اور ٹیکساس میں لگائےگئے ہیں ,
ٹی 20 ٹی ورلڈ کپ کے روایتی حریف پاک بھارت نیو یارک میں اتوار9 جون کوآمنے سامنے ہوں گے۔

پاک بھارت میچ کے لیےراولپنڈی میں آئی سی سی فین پارک بن گیا ہے۔مجموعی طور پر ان 9 فین پارکس میں آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے 22 میچز براہ راست دکھائے جائیں گے، ان پارکس میں عوام کی تفریح کے لیے ڈی جے سمیت کھانے پینے کا بھی بھرپور انتظام کیا گیا ہے، یہ آئی سی سی کی اب تک کی سب سے بڑی براڈ کاسٹ ہوگی۔

آئی سی سی ترجمان کے مطابق پاک بھارت میچ کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فین پارک میں شائقین کرکٹ بڑی اسکرین پر میچ انجوائے کریں گے۔یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ہوا ہے اور ایونٹ کے گروپ اے میں موجود پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9 جون کو نیویارک میں مدمقابل ہوں گی۔آئی پی ایل کے سابق کمشنر للت مودی نے الزام عائد کیا ہے کہ روایتی حریفوں کے درمیان نیویارک میں شیڈول میچ کے ٹکٹ کی قیمت 20ہزار امریکی ڈالر(56لاکھ پاکستانی روپے) تک پہنچ چکی ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستان اور بھارت صرف آئی سی سی مقابلوں میں مدمقابل ہوتے ہیں، آخری بار دونوں ٹیموں کا ٹاکرا آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں ہوا تھا، میلبرن میں ہونے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت 13ویں بار مدمقابل ہوں گے، اب تک کے مقابلوں میں بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے جو 12 میں سے 9 میچز جیت چکی ہے، جب کہ پاکستان کو صرف 3 میں کامیابی حاصل ہوئی۔

یہ میچ پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے پاکستان کو18ویں نمبر پر موجود امریکا کی ٹیم سے حیران کن شکست کے بعد پہلے راؤنڈ میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ ہے اور اگر اورمگر کھیل کا شروع ہوگیا ہے

اس سے قبل 2019 اور 2023 کے ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی ٹیم کو اسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے اور قومی ٹیم دونوں ہی مواقع پر اگلے مرحلے میں نہیں پہنچ سکی تھی۔

ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی نووارد ٹیموں کے ہاتھوں کی بھی طویل تاریخ ہے جہاں 1999 کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش، 2007 کے ورلڈ کپ میں آئرلینڈ سے قومی ٹیم ہار گئی اور اس مرتبہ پاکستان نے امریکا کے ہاتھوں ہار کر اپنی ناپسندیدہ روایت کوجاری رکھا

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News