اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے امریکا کے کپتان کا کہنا تھا کہ اس میدان میں ہدف کا تعاقب کرنا آسان ہے۔ پاکستان کے خلاف اچھی بولنگ کا مظاہرہ کریں گے۔
پاکستان کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ چار فاسٹ بولرز کے ساتھ جا رہے ہیں، کئی روز بعد سورج کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں: شعیب ملک نے بابراعظم کو ورلڈکپ کیلئے مفید مشورہ دیدیا











