اتوار,  08  ستمبر 2024ء
شعیب ملک نے بابراعظم کو ورلڈکپ کیلئے مفید مشورہ دیدیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کو ورلڈکپ کیلئے اہم مشورہ دے دیا ۔

سابق کپتان شعیب ملک نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ ورلڈکپ میں اوپننگ کرنے کے بجائے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں۔شعیب ملک نے لکھا کہ میرے خیال میں بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہیے کیوں کہ ہمیں مڈل آرڈر میں ایسا بیٹر چاہیے جو اسٹرائیک تبدیل کرسکے اور بابر آپ ہمارے لیے بہترین آپشن ہیں۔

اس کے علاوہ شعیب ملک نے شاداب خان اور اعظم خان کے حوالے سے کہا کہ آپ دونوں ہماری ٹیم کے لیے اہم ہیں، اپنے اعتماد کو مت کھوئیں، دل سے کھیلیں ، آپ میچ ونرز ہیں ورلڈکپ میں بلند حوصلے کرکے جائیں۔

مزید پڑھیں: بابر میرا فیورٹ پلیئر ہے: میئر لندن صادق خان

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہورہا ہے، ایونٹ یکم جون سے شروع ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا سے ہو گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News