واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا کے کرکٹ اسٹیڈیمز میں خراب موسم اور طوفان نے ناقص انفرا اسٹرکچر کی قلعی کھول کر رکھ دی۔
منگل کو ڈیلاس میں میزبان امریکا اور بنگلادیش کا میچ طوفان کے باعث منسوخ کردیا گیا جبکہ طوفان کے باعث میدان پر نصب بڑی اسکرین کو نقصان پہنچا۔
محکمہ موسمیات نے اپنی پیشگوئی میں خبردار کیا ہے کہ ڈیلاس کے طوفان کا رخ مشرقی ساحل کی جاسکتا ہے، ممکنہ طور پر شمالی کیرولینا اور میری لینڈ کے درمیان شہروں کو متاثر کرسکتے ہیں، نیو یارک اور فلوریڈا کے درمیان واقع یہ علاقہ اس لیے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ورلڈ کپ کے متعدد میچز انہی گراؤنڈز پر شیڈول ہیں، جس میں 9 جون کو پاک بھارت مقابلہ بھی شامل ہے۔
شدید موسمی حالات کے باوجود ٹیکساس مزید دو وارم اپ میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں نیدرلینڈز بمقابلہ کینیڈا اور نیپال بمقابلہ امریکا شامل ہے۔
وزیر اعظم نے پاکستان موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی
واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کا باقاعدہ آغاز یکم جون سے ہوگا، امریکا کے تین میدان ایونٹ کے میچز کی میزبانی کریں گے ان میں آئزن ہاور پارک (نیویارک)، لاڈر ہل (فلوریڈا)، اور گرینڈ پریری اسٹیڈیم (ٹیکساس) شامل ہیں۔











