جمعه,  02 جنوری 2026ء
چیئرمین پی سی بی کی بابر اور شاہین کو مبارکباد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی۔

محسن نقوی نے 45 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے پر کپتان بابر اعظم کو خصوصی شرٹ دی۔

چیئرمین پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے پر شاہین شاہ آفریدی کو بھی شرٹ دی۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم سب سے زیادہ T20 انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان بن گئے

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم ان دنوں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مصروف ہے۔

مزید خبریں