اتوار,  22 دسمبر 2024ء
نماٸشی میچ،اینکرز الیون کی لندن میڈیا الیون کیخلاف 60 رنز سے کامیابی

اسلام آباد ( روشن پاکستان نیوز) لندن میڈیا الیون اور اینکرز الیون کے درمیان کھیلے جانیوالے نماٸشی کرکٹ میچ میں نامور اینکرز کاشف عباسی ، حامد میر اور محمد مالک کی شاندار پرفارمنس۔

اینکرز الیون نے میچ 60رنز سے جیت لیا۔ اسلام آباد کلب کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گٸے میچ میں مسلم ہینڈ انٹرنیشنل کے چیٸرمین سید لخت حسنین، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈاٸریکٹر جنرل منصور احمد، سابق ڈپٹی میر اسلام آباد ذیشان نقوی، برطانوی میڈیا کے حامد خان، شماٸلہ صدیقی سمیت مختلف شعبہ ہاے ے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اینکرز الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 192رنز بناے۔ نامور اینکر کاشف عباسی 58، حامد میر 43، کاشف مجید 30، ذیشان نقوی 19، محمد مالک اور افضل جاوید نے 8، 8رنز بناے۔ غلام حسین اعوان اور محسن جعفری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں لندن میڈیا الیون 9وکٹوں پر 132رنز بناسکی۔ لندن میڈیا الیون کے یاسر عباس 34، شانی خان 31، محسن جعفری 17رنز بنا سکے۔

اینکرز الیون کی طرف سے محمد مالک، عاصم رضا، افضل جاوید نے دو،دو وکٹیں حاصل کی جبکہ حامد میر اور ذیشان نقوی نے ایک ایک آوٹ کیا۔۔ میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر کاشف عباسی کو مین آف دی میچ ,محمد مالک کو بہترین باولر اور جاوید خان کو بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا۔۔۔

مزید خبریں