منگل,  10 دسمبر 2024ء
ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں بھی کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2023ء کا اعلان کر دیا، اس میں بھی کوئی پاکستان کرکٹر شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، ایلیکس کیری اور میچل اسٹارک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے جو روٹ اور اسٹیورٹ براڈ، سری لنکا کے دیمتھ کرونا رتنے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بھی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔

آئی سی سی نے بھارت کے رویندرا جڈیجا اور روی چندرن ایشون کو بھی ٹیم شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2023ء کا اعلان کیا تھا۔

بھارت کے روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کا کوئی کرکٹر ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل نہیں تھا۔

بھارت کے شبمن گل، ویرات کوہلی، محمد سراج، کلدیپ یادیو، محمد شامی، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ، ایڈم زمپا، نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل، جنوبی افریقا کے ہینرک کلاسن اور مارکو جینسن بھی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں