پیر,  07 اکتوبر 2024ء
آسٹریلین بلے بار گلین میکسویل سے متعلق تشویشناک خبر سامنے آگئی

کینبرا(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے مانیہ ناز بیٹسمین گلین میکسویل کو رات دیر گئے پارٹی میں مبینہ طور پر ضرورت سے زیادہ نشہ آور محلول پینے کے باعث ہسپتال میں داخل کرانا پڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلین میکسویل کو ایڈیلیڈ میں رات دیر تک پارٹی کے بعد جمعے کے روز ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ میکسویل کی طبیعت نشہ آور محلول کی زیادتی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا معائنہ کیا گیا اور کچھ دیر کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ۔رپورٹس کے مطابق اوول میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں شریک آسٹریلیا اور ویسٹ ایڈیز کے کھلاڑیوں نے بھی اس کانسرٹ میں شرکت کی تاہم میکسویل علیحدہ سے کانسرٹ میں پہنچے تھے۔میکسویل نے آخری میچ بگ بیش کا 15 جنوری کو کھیلا تھا جس میں انہوں نے میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے جارح مزاج بیٹر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آرام دیا ہے تاہم وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی گلین میکسویل گالف کھیلنے کے دوران گر کر زخمی ہو گئے تھے جس میں انہیں چہرے اور سر پر چوٹیں آئی تھیں۔

مزید خبریں