اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔
ایمریٹس کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عثمان خان پر ECB سے منظور شدہ لیگز کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں اکیڈمیز اور کلب ایونٹس میں شرکت پر پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ عثمان خان نے حال ہی میں یو اے ای کی ٹیم چھوڑ کر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، عثمان خان کاکول میں جاری قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ کا بھی حصہ ہیں۔