هفته,  18 مئی 2024ء
ٹی وی شو میں ثنا جاوید کی جگہ دوسری اداکارہ نے لے لی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں رمضان المبارک کے دوران خصوصی ٹی وی شوز اب ایک روایت بن چکے ہیں، انعامات کی تقسیم کے باعث شرکاء اور دیکھنے والے بھی ایسے شوز میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں۔ لیکن اس بار نجی ٹی وی کے شو ’جیتو پاکستان‘ میں ثناء جاوید نظر نہیں آئیں گی۔ حالانکہ اسی شو میں میں ان کی شعیب ملک سے قربت شروع ہوئی تھی۔

جیتو پاکستان لیگ ہر سال رمضان المبارک میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر براہ راست نشر ہونے والا گیم شو ہے ۔ شو کا فارمیٹ گیمز اور انعامات کی تقسیم پر رکھا گیا ہے ۔

مشہور پاکستانی ایکٹر اور سیلیبریٹیز بھی اس گیم شو میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔ اس سال خوبرو پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم ایکٹریس کبری خان جیتو پاکستان کا حصہ بن رہی ہیں ۔

مزید پڑ ھیں: ثنا اور شعیب ملک کی شادی پر لوگوں کے کمنٹس پڑھ کر بہت رونا آیا، شائستہ لودھی

کبری خان ثنا جاوید کے متبادل کے طور پر جیتو پاکستان میں شرکت کر رہی ہیں ۔

ثنا جاوید پچھلے سال جیتو پاکستان سیزنزمیں اسلام آباد ٹیم کی کیپٹن تھیں ۔گویا وہ اپنے کولیگ اور کرکٹر سے شادی کے بعد میزبانی جاری نہیں رکھ پائیں گی ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News