اتوار,  08 فروری 2026ء
صبور علی، سجل علی اور سدرا نیازی کی بسنت کے دوران پتنگ بازی کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
صبور علی، سجل علی اور سدرا نیازی کی بسنت کے دوران پتنگ بازی کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

لاہور(روشن پاکستان نیوز) شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکاراؤں صبور علی، سجل علی اور سدرا نیازی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اداکاراؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب ملک مختلف سانحات اور حالات سے گزر رہا ہے، اس طرح کی سرگرمیاں عوام کے جذبات کو مجروح کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اداکاراؤں کے رویے کو غیر حساس اور نامناسب قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ “ملک میں اتنا بڑا سانحہ ہو چکا ہے اور یہ لوگ انجوائے کر رہے ہیں، یہ بے حسی کی انتہا ہے۔”
ایک اور تبصرہ میں کہا گیا کہ “ملک خون میں ڈوبا ہوا ہے اور کچھ لوگ جشن منانے میں مصروف ہیں۔”

ایک طرف جشن کا سماع تو دوسری طرف لاشیں ہی لاشیں! جشن بسنت لاہور کے دوران سانحہ اسلام آباد!

کچھ صارفین نے بسنت کے تہوار پر بھی تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پتنگ بازی کرنے والوں اور اس کی تشہیر کرنے والوں کا بائیکاٹ کیا جائے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ بسنت کے باعث ماضی میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے اور اس روایت کو دوبارہ فروغ دینا قابلِ افسوس ہے۔

بعض تبصروں میں بسنت کو ثقافتی اقدار اور سماجی اخلاقیات کے منافی قرار دیا گیا جبکہ کچھ صارفین نے اسے عوامی تحفظ اور نجی زندگی میں مداخلت کا سبب بھی بتایا۔

تاحال صبور علی، سجل علی اور سدرا نیازی کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں