بدھ,  10 دسمبر 2025ء
پہلی بیوی اچھی ہے تو دوسری شادی کی کیا ضرورت؟ بہروز سبزواری کا دوسری شادی کے سوال پرجواب وائرل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے پہلی بیوی کی موجودگی میں  دوسری شادی کو امتحان قرار دے دیا۔

اداکار بہروز سبزواری حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئے جس دوران ایک مداح نے ان سے  فٹنس کا سوال کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ’جب میری شادی ہوئی اس وقت میری عمر 21 سال تھی اور اب میری عمر 42 سال ہے،   میری 2  پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی ہیں، کم عمری میں شادی کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ انسان لمبے عرصے تک فٹ رہتا ہے‘ ۔

دوسری جانب دوسری شادی سے متعلق سوال پر بہروز سبزواری نے کہا کہ  ’ اگر آپ کی پہلی بیوی حیات ہے اگرچہ وہ اچھی یا بری ایسی صورت میں اگر کوئی مرد دوسری شادی کرلے تو یہ اس کے لیے ایک امتحان ہے، اگر بیوی اچھی ہے تو مرد کو دوسری شادی کی ضرورت ہی کیا ہے؟۔

مزید پڑھیں: ترکی میں شوہر کو سابقہ بیوی کا فون نمبر موٹی کے نام سے رکھنے پر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

اپنی فیملی میں موجود اداکاروں کے درمیان سب سے بہترین مرد اور خاتون اداکارہ کے سوال پر بہروز سبزواری نے جواب دیا کہ ’جاوید شیخ کے بارے میں تو کوئی رائے نہیں اس کے بعد میرے نزدیک میرا بیٹا شہروز سبزواری سب سے بہترین اداکار ہے کیوں کہ وہ اپنے کردار کیلئے بہت محنت کرتا ہے اور اس کے ساتھ انصاف کرتا ہے، خاتون اداکاراؤں میں تمام اداکارائیں مناسب ہیں لیکن میری بیگم سب سے بہترین اداکارہ ہیں‘۔

مزید خبریں