منگل,  09 دسمبر 2025ء
سولہ سال بعد تھری ایڈیٹس 2 بننے کو تیار، کب ریلیز ہوگی؟
سولہ سال بعد تھری ایڈیٹس 2 بننے کو تیار، کب ریلیز ہوگی؟

ممبئی(روشن پاکستامن نیوز) بھارتی سینما کی تاریخی فلم 3 ایڈیٹس کسی تعارف کی محتاج نہیں اور راجکمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی مشہور فلم نے ناظرین کے ذہنوں پر گہرا اثر چھوڑا جب کہ شائقین اور ناقدین دونوں کی طرف سے اسے بے حد سراہا گیا۔

اب بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلم میکر اسی کاسٹ کے ساتھ سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

تھری ایڈیٹس کو تقریباً 16 سال قبل کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا۔

ذرائع نے پِنک ولا کو بتایا کہ اسکرپٹ کو لاک کردیا گیا ہے اور ٹیم اس کے لیے بے حد پرجوش ہے۔

مزید پڑھیں: اپنے ماضی کیلئے کوئی نصیحت نہیں، ماضی کی ماہرہ کو صرف گلے لگانا چاہوں گی: اداکارہ

بھارتی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہےکہ  فلم کے نئے پارٹ کی کہانی اسی تسلسل سے شروع ہوگی جس پر پہلی کا خاتمہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم بالی وڈ کی سب سے مشہور اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے۔

 اگرچہ تھری ایڈیٹس 2 بننے کا ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن اس خبر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

مزید خبریں