اتوار,  07 دسمبر 2025ء
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی

لاہور(روشن پاکستان نیوز) معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے گرفتار کے بعد 100 روز خاموشی توڑتے ہوئے پوری قوم سے معافی مانگ لی

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے اپنے ایک ویڈیو میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھے کہ ویڈیو کا مقصد اپنے خلاف درج ایف آئی آر کا جواز پیش کرنا ہے تو وہ اس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اگر ان کے کسی کانٹینٹ سے کبھی بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہوں۔ تو اس کے لیے وہ پوری قوم سے معافی مانگتے ہیں۔

ڈکی بھائی نے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ لوگوں کو تفریح فراہم کی جائے۔ اور کچھ نیا پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر جان بوجھ کر یا انجانے میں کوئی ایسا مواد اپلوڈ ہوا ہو۔ جس کے نتیجے میں کسی پر منفی اثر پڑا یا کسی پروموشن کا اثر منفی ہوا۔ تو وہ اس کے لیے بھی معافی مانگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی: خاتون کے بال کاٹنے کی ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت، تین مرکزی ملزمان گرفتار

ڈکی بھائی نے عدالت کے ساتھ مکمل تعاون کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ عدالتی معاملات کو قانونی طور پر آخر تک دیکھیں گے۔ اور جو بھی فیصلہ جج صاحب کریں گے وہ اسے قبول کریں گے۔

مزید خبریں