جمعرات,  04 دسمبر 2025ء
فضا علی نے ندا یاسر کو فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا
فضا علی نے ندا یاسر کو فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) معروف مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر حال ہی میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے حوالے سے دیے گئے اپنے بیان کی وجہ سے تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

ندا یاسر نے اپنے شو میں کہا کہ بعض ڈیلیوری رائیڈرز جان بوجھ کر چھوٹا پیسہ ساتھ نہیں رکھتے تاکہ کسٹمرز کو اضافی ٹپ دینے پر مجبور کیا جا سکے، جس کے نتیجے میں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ندا یاسر نے کہا کہ جب ان فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کو انتظار کرنا پڑتا ہے اور وہ اپنی اگلی ڈلیوریز دیر سے پہنچتے ہیں، تو پھر وہ سمجھ جاتے ہیں، یہ عادت اب بہت سے رائیڈرز میں معمول بن گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کون سے صارفین اب واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے؟

ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور اسے محنت کشوں کے لیے غیر حساس قرار دیا۔ کئی لوگوں نے کہا کہ اگر 50 یا 100 روپے دے دو گی تو کچھ نہیں ہوگا، جبکہ بعض نے کہا کہ بڑے برانڈز سے شاپنگ کرنے میں انہیں کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ندا یاسر کے اس موقف کی کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رائیڈرز اکثر رات دیر یا خراب موسم میں کھانے پہنچاتے ہیں اور اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر کم معاوضہ حاصل کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ محنت کش بھی انسان ہیں، والد، بھائی یا خاندان کے کفیل، اور ان کے ساتھ عزت و احترام کا سلوک ضروری ہے، چاہے انہیں ٹپ دی جائے یا نہ دی جائے۔

فضا علی کی تنقید کو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر سراہا گیا اور صارفین نے محنت کشوں کے لیے ہمدردی اور احترام کا پیغام دیا، یاد دلاتے ہوئے کہ مشکل حالات میں کام کرنے والوں کے ساتھ عزت و شائستگی کا برتاؤ لازمی ہے۔

مزید خبریں