ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں یورپی یونین کے زیرِاہتمام چوتھے یورپین فلم فیسٹول کا آغاز ہوگیا جس میں نامور فلمی ستارے،پروڈیوسر، ہدایتکار اور دیگر اہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں فلم فیسٹول میں مختلف فلموں کی نمائش گیارہ نومبر تک جاری رہے گی۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں چوتھے یورپی یونین فلم فیسٹول میں سعودی فلم کمیشن، واکس سنیما کے عہدیداروں سمیت دیگر اہم سعودی شخصیات نے شرکت کی جبکہ نامور یورپی فلمی ستاروں کے ساتھ ساتھ سعودی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے والے افراد شریک ہوئے جبکہ نامور فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز بھی فیسٹول کا حصہ ہیں۔
اس موقع پر یورپین یونین کے سفیر کرسٹوف فرنوڈ نے جہاں شرکاء کا استقبال کیا وہیں ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں منعقدہ یورپین فلم فیسٹول کا چوتھا ایڈیشن مشرق وسطیٰ کا اپنی نوعیت کا انتہائی اہم فیسٹول ہے جس میں ایکشن، ڈرامہ، کامیڈی اور اینیمیٹڈ فلمیں دیکھائی جائیں گی جس سے یہاں آنے والوں کو تفریح سے بھرپور ماحول میسر آئے گا۔
فلم فیسٹول میں Latvia کی آسکر ایوارڈ اینیمیٹڈ فلم Flow پیش کی گئی جس کو فلم بینوں نے بے حد پسند کیا۔
افتتاحی تقریب کے دیگر مقررین میں عریبیہ پکچرز کے چیئرمین عبد الإله، سی ای او احمد تیامہ اور سعودی اداکارہ ثمر شیشہ نے اظہار کیا اور یورپین فلم فیسٹیول کے انعقاد کو سراہا۔











