جمعه,  31 اکتوبر 2025ء
ایشوریا رائے سب کے لیے رول ماڈل ہیں، ابھیشیک بچن کا اہلیہ کے نام محبت بھرا پیغام

ممبئی(روشن پاکستان نیوز) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے حال ہی میں اپنی اہلیہ اور دنیا کی خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بیٹی آرادھیا بچن کی سپر موم قرار دیا۔

ابھیشیک بچن نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ایشوریا نے ماں بننے کے بعد اپنی تمام تر توجہ بیٹی کی پرورش پر مرکوز کر دی اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو پسِ پشت ڈال دیا۔

ابھیشیک کے مطابق ایشوریا نے ماں بننے کے بعد کبھی کسی بات کی شکایت نہیں کی، وہ ہمیشہ اپنی بیٹی کے لیے بہترین ماں ثابت ہوئی ہیں، اسی لیے میں انہیں سپر موم کہتا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ میڈیا اور عوام کی جانب سے آرادھیا کی پیدائش کے بعد ایشوریا کے وزن میں اضافے پر کئی منفی تبصرے کیے گئے، لیکن انہوں نے خاموشی کے ساتھ وہ وقت گزارا اور ہمیشہ باوقار انداز میں خود کو پیش کیا۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی گرکر تباہ

دوسری جانب ایشوریا رائے بچن نے بھی ایک موقع پر کہا کہ وہ اپنے چاہنے والوں کی محبت اور دعاؤں کی دل سے شکر گزار ہیں، میں ہر اس محبت کے لمحے کے لیے شکر گزار ہوں جو مجھے لوگوں سے ملتا ہے، یہی محبت مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔

اداکار جوڑے کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں مداح ایشوریا کی شخصیت اور ابھیشیک کے تعریف بھرے الفاظ کو بے حد سراہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے 20 اپریل 2007 کو شادی کی تھی، اور ان کے ازدواجی سفر کو 18 سال مکمل ہو گئے ہیں، جوڑے کی بیٹی آرادھیا بچن 16 نومبر 2011 کو پیدا ہوئیں، جو اس وقت 13 سال کی ہیں۔

مزید خبریں