جمعه,  24 اکتوبر 2025ء
قومی ایئرلائن کا بڑا اقدام، 5 سال بعد برطانیہ کیلئے پہلی پرواز کل روانہ ہوگی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پانچ سال بعد برطانیہ کے لیے فضائی پروازوں کے دوبارہ آغاز کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کل سے برطانیہ کے لیے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے، پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے روانہ ہوگی، جس کیلئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر مانچسٹر شہر کی نمائندگی کے طور پر ایک ہیوی پورٹریٹ بھی آویزاں کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کا شاہی نشان والے نئے پاسپورٹس جاری کرنے کا اعلان

کل اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ پروازوں کی بحالی سے متعلق خصوصی تقریب منعقد ہوگی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔

پی آئی اے کے مطابق برطانیہ کے لیے آپریشن کی بحالی سے نہ صرف مسافروں کو سہولت ملے گی بلکہ قومی ایئرلائن کی بین الاقوامی ساکھ بحال کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید خبریں