هفته,  18 اکتوبر 2025ء
اداکار خوبصورتی بڑھانے کے لیے ’’اوزمپک‘ ‘انجکشن لگوا رہے ، سید جبران کا انکشاف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نامور اداکار سید جبران نے انکشاف کیا ہے کہ آج کل اداکار و اداکارائیں خوبصورتی کیلئے’’اوزمپک‘ ‘اور اسی طرح کے دوسرے تھنر انجکشن لگوا رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ جو شخصیات ’’اوزمپک‘‘ کے انجکشن لگوا رہے ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اتنے فائدہ مند اور صحت بخش نہیں۔

سید جبران کے مطابق انہوں نے ڈاکٹری کی مکمل تعلیم حاصل کی لیکن پریکٹس نہیں کی، اس لیے وہ خود کو مکمل ڈاکٹر نہیں مانتے لیکن انہیں مسائل اور چیزوں کا پتہ ہے۔

ڈاکٹری کی تعلیم  کا انہیں یہ فائدہ ہوا ہے کہ اگر کوئی شوٹنگ سیٹ پر بے ہوش یا پھر ان کے ساتھ کوئی دوسرا مسئلہ ہوجاتا ہے تو وہ فوری طور پر سمجھ جاتے ہیں کہ اس شخص کے ساتھ کیا مسئلہ ہے، انہیں زیادہ پریشانی نہیں ہوتی جب کہ باقی لوگ پریشان ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد میں ادویات نایاب، ایمرجنسی میں مریض بازار سے ٹیپ اور انجکشن خریدنے پر مجبور

انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے انہوں نے متعدد اداکاراؤں کو ڈرپس بھی لگائی ہیں، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

مزید خبریں