منگل,  14 اکتوبر 2025ء
فضا علی کا رئیلٹی ڈیٹنگ شو لازوال عشق پر کڑا ردعمل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے پاکستان کے پہلے رئیلٹی ڈیٹنگ شو لازوال عشق کے بولڈ فارمیٹ پر شدید تنقید کی ہے۔

اداکارہ نے شوکے غیراخلاقی مواد پرتنقید کرتے ہوئے کہا یہ ہماری معاشرتی اقدار اورعزت کے تصورات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

یوٹیوب پرنشرہونے والا یہ شو اپنی غیرروایتی پیشکش اور بولڈ مناظر کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے، یہ شو معروف اداکارہ عائشہ عمرہوسٹ کررہی ہیں جبکہ اس کی ریکارڈنگ ترکیہ کے ایک ولا میں کی گئی ہے۔

شو میں چار لڑکے اور چار لڑکیاں ایک ہی چھت کے نیچے “ہمیشہ کا پیار” تلاش کرنے کے مشن میں شریک ہیں، جس پرعوامی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں:’شروع ہونے سے پہلے ہی بائیکاٹ کیا جائے‘، عائشہ عمر کے ڈیٹنگ ریئلٹی شو ‘لازوال عشق’ پر صارفین پھٹ پڑے

فضا علی نے ایک انٹرویو کے دوران شو کے فارمیٹ کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ اب ایک مہذب اندازمیں دکھایا جا رہا ہے جیسے ڈیٹنگ اور فحاشی کوئی عام بات ہو، ایسے پروگرام ہماری معاشرتی اقدار اور عزت کے تصورات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

 ڈیجیٹل میڈیا پراب ایسے شوز کے ذریعے لوگوں کو سکھایا جا رہا ہے کہ کیسے ڈیٹ کریں اورفحاشی کومعمول بنایا جا رہا ہے، ہم اپنی بیٹیوں کویہ سکھا رہے ہیں کہ دوسروں کے سامنے ڈیٹ کیسے کی جائے، کیا یہی عزت ہے؟

سوشل میڈیا پرفضا علی کے مؤقف کو بڑی تعداد میں صارفین کی حمایت حاصل ہوئی ہے متعدد افراد نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں اس نوعیت کے شوز کی کوئی گنجائش نہیں۔

مزید خبریں