پیر,  06 اکتوبر 2025ء
انٹرویوز دینا بند کر دیں، ہمایوں سعید کا خلیل الرحمان قمر کو مشورہ

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انٹرویوز دینا بند کر دیں۔

معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ خلیل الرحمان قمر انٹرویوز دینا بند کریں۔ کیونکہ آپ پہلے ہی بہت مشہور ہیں۔ خاص طور پر رات کے اوقات میں تو بالکل بھی انٹرویو نہ دیں۔

انہوں نے پوچھے گئے ایک سوال کہ “خلیل الرحمان قمر اکثر ناراض رہتے ہیں۔ کیا آپ سے اب بھی ناراض ہیں؟” پر کہا کہ ابھی تعلقات ٹھیک ہیں تاہم ماضی میں ایک سال تک ناراض رہے۔

ہمایوں سعید نے مزید کہا کہ انٹرویو کے دوران اپنی جوانی کا ایک واقعہ بھی سنایا کہ 18 سال کی عمر میں انہیں ایک لڑکی سے محبت ہو گئی تھی۔ جو ان کے چچا کے محلے میں رہتی تھی۔ لڑکی کے چکر میں انہوں نے چچا کے گھر ٹیوشن پڑھانا شروع کر دیا تاکہ اس لڑکی کو دیکھ سکیں۔ ٹیوش کے بعد چھت پر چڑھ کر اس لڑکی کی ایک جھلک دیکھنے کی کوشش کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اہم معاہدے، 20 کروڑ ڈالر کا گوشت درآمد کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ایک روز چچا کو شک ہوا تو انہوں نے والد سے شکایت کر دی۔ والد سے جھوٹ بول کر انکار کیا تو والد نے تھپڑ رسید کر دیا تھا۔ وہ لڑکی اپنے گھر والوں کے ساتھ حیدرآباد جا رہی تھی تو یہ لڑکی کو خداحافظ کہنے کے لیے خود بھی اسی ٹرین میں سوار ہو گئے۔ اور لڑکی انہیں دیکھ کر حیران رہ گئی تھی۔

مزید خبریں