پیر,  06 اکتوبر 2025ء
شاہ رخ خان کے ساتھ بھی فلم کی آفر ہو تو بھارت نہیں جاؤں گی، مومنہ اقبال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ وہ بھارت جا کر کام کرنے کی خواہشمند نہیں، چاہے انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہی کیوں نہ ہو۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مومنہ اقبال نے اپنے نئے ڈرامے سمیت شوبز انڈسٹری سے متعلق مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ بھارت میں کام کی پیشکش کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بیرونِ ملک جانے کے بجائے پاکستان میں رہ کر ہی کام کرنا پسند کریں گی۔

مومنہ نے مزید کہا کہ جس عزت، محبت اور کام کے مواقع انہیں اپنے ملک میں میسر ہیں، وہی ان کے لیے کافی ہیں۔ ان کا کہنا تھا، اگر میں پاکستان میں رہ کر اپنے ملک کا نام روشن کر سکوں تو یہی میری سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے عوام کی محبت اور پذیرائی کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہیں اور ہمیشہ پاکستان میں ہی کام کو ترجیح دیں گی، کیونکہ یہاں جو مقام، عزت اور خلوص انہیں ملا ہے، وہ کہیں اور نصیب نہیں ہو سکتا۔

مزید پڑھیں: کیا آپ کو معلوم ہے کہ اسمارٹ ٹی وی کس طرح آپ کی جاسوسی کر رہا ہے؟

مزید خبریں