ممبئی(روشن پاکستان نیوز) بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور مزاحیہ کرداروں سے شہرت پانے والے روبو شنکر 46 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار روبو شنکر گزشتہ دنوں فلم کی شوٹنگ کے دوران اچانک گرنے کے بعد چنئی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کیا گیا تاہم طبیعت مزید بگڑنے کی صورت میں جمعرات کو وہ انتقال کر گئے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ روبو شنکر کچھ عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔ حال ہی میں وہ یرقان سے صحت یاب ہوئے تھے۔
ڈاکٹرز کے مطابق 16 ستمبر کو وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران اچانک بے ہوش ہو کر گرگئے تھے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر چنئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم جمعرات کی رات ان کا انتقال ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسپتال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روبو شنکر کی موت ہاضمے کی نالی میں خون بہنے اور متعدد اعضاء کے ناکارہ ہونے کے باعث ہوئی۔
اداکارکی آخری رسومات جمعہ کو چنئی میں ادا کی گئیں۔
مزید پڑھیں: لوگ مجھے کرینہ کپور سے ملاتے ہیں: اداکارہ سارا عمیر
بھارتی میڈیا کے مطابق روبو شنکر ٹی وی اور فلمی دنیا کا ایک مشہورنام تھے۔ وہ ٹی وی شوز میں اداکاری کے دوران روبوٹ ڈانس کی وجہ سے “روبو” کے نام مشہور ہوئے۔
انہوں نے 1997 سے فلموں میں کام شروع کیا۔ ابتدا میں انہوں نے کئی تامل فلموں میں چھوٹے کردار کیے تاہم بعد ازاں انہوں نے سپورٹنگ رولز میں کام کیا اور شہرت حاصل کی۔