بدھ,  03  ستمبر 2025ء
شوبز انڈسٹری مختلف وجوہات پر چھوڑیں، پچھتاوا نہیں، اداکارہ کومل عزیز

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) معروف اداکارہ کومل عزیز نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری چھوڑنے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ انڈسٹری چھوڑنے کی مختلف وجوہات تھیں۔

معروف اداکارہ کومل عزیز (Komal Aziz) نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ شوبز انڈسٹری میں مجھے کبھی بھی پیسوں کا مسئلہ نہیں رہا۔ اور یہاں میں اپنے کاروبار سے بھی اچھا کما رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ مالی نہیں۔ بلکہ یہاں ماحول کا دن بدن ناقابل برداشت ہونا تھا۔ اب اس انڈسٹری میں پڑھے لکھے لوگوں کے لیے فضا سازگار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد اور راولپنڈی میں فحاشی عروج پر! اداکارہ مشی خان کے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

کومل عزیز نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کام کے اوقات بھی طویل ہوتے ہیں۔ نہ وقت پر کھانا ملتا ہے اور نہ ہی صفائی کا کوئی خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ جبکہ انڈسٹری میں اب سیاست بھی بہت ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے انڈسٹری چھوڑنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ میرا کاروبار بہت اچھا چل رہا ہے اور یہ ماحول بھی میرے لیے سازگار ہے اس لیے دل لگ گیا ہے۔ شہرت ہی سب کچھ نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ کومل عزیز نے 2015 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ ان کا ابتدائی ڈرامہ “عشق بےنام” تھا جس میں انہیں “ہم ایوارڈ” کے لیے بھی منتخب کیا گیا۔

کومل عزیز نے تاحال شادی نہیں کی۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی ایسے شخص سے شادی کریں گی جو ان سے مالی اور تعلیمی طور پر برابر یا زیادہ مقام پر ہو۔

مزید خبریں