ممبئی (روشن پاکستان نیوز) مشہور ربھارتی یڈیو پریزینٹر امین سیانی 91 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امین سیانی کے بیٹے راجل سیانی نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گزشتہ رات دل کا دورہ پڑا جس کے باعث انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی آخری رسومات جمعرات کو ادا کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ امین سیانی 21 دسمبر 1932 کو پیدا ہوئے، انہوں نے کئی مشہور پروگرام کیے لیکن ان کی شہرت ان کے تعارفی جملے کی وجہ سے ہوئی جس میں انہوں نے خواتین کو ترجیح دی۔
جب بھی وہ اپنا ریڈیو پروگرام شروع کرتے تھے، وہ کہتے تھے نمستے بہنوں اور بھائیو میں آپکا دوست بول رہوں۔
واضح رہے کہ امین سیانی نے 19 ہزار وائس اوورز کئے ۔
6 دہائیوں تک کام کرنے والے امین سیانی نے 54 ہزار ریڈیو پروگرام کئے جنہیں سامعین نے بے حد پسند کیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے چند فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔











