کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں سجا اردو مزاحیہ فیملی اسٹیج ڈرامہ (بکرے نمبر 1) کا رنگا رنگ میلہ، پروگرام کے چیف گیسٹ میاں خرم شہزاد مرکزی کوآرڈینیٹر پاکستان میڈیا کونسل اور مزمل شیخ چئیرمین پاکستان میڈیا کونسل سندھ تھے. پروگرام میں آنے والے تمام مہمانوں کو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا گیا۔ فیملی اسٹیج ڈرامہ میں تمام فنکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے. مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے والے بین الاقوامی فنکار عرفان ملک، علی حسن سمیت عامر ریمبو، ناصرہ نور، شانزے، اسحاق راجو، دانش مقصود، راؤ سلیم، صفدر حیدر، وجیہہ علی، مہک نور، شبیر بھٹی، جنید میمن، شہباز صنم، شاہد رانا، شہباز خان، پی ایم سی کلچرل ونگ سندھ کے کوآرڈینیٹر علی بلوچ اور ایم برہان رانا، شامل تھے۔ اس موقع پر آرٹس کونسل کا ہال پاکستان کے قومی ترانے سے ناصرف گونج اٹھا بلکہ اس موقع پر تمام لوگوں کے چہروں پر وطن سے محبت کا خالص جذبہ بھی دیکھنے کو ملا جبکہ محفل کو اپنے فن سے گرمانے والے اور مہمانوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے آرٹسٹس کی پرفارمنس کے حوالے سے پی ایم سی کے مرکزی کوآرڈینیٹر میاں خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں کیساتھ فیملی ڈرامہ دیکھ کر مزہ دوبالا ہو گیا. اس موقع پر ہال میں موجود مرد و خواتین، نوجوان اور بچے بھی خوب ناچتے اور انجوائے کرتے نظر آئے. اس موقع پر مشہور آئٹم سونگ آج کی رات مزہ حسن کا آنکھوں سے لیجیئے،، نے تو محفل ہی لوٹ لی. پروگرام کے اس پر مسرت موقع پر چیف گیسٹ میاں خرم شہزادسینٹرل کوآرڈینیٹر پاکستان میڈیا کونسل مزمل شیخ ،چئیرمین پاکستان میڈیا کونسل سندھ کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کیا گیا جبکہ پروگرام کے اختتام پر فنکاروں کو شیلڈز اور تعریفی سرٹفیکیٹس سے نوازا گیا۔
